ایران کی پوری قیادت اس بات پر متفق ہے کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر بات نہیں ہوگی، امام خامنہ ای


ایران کی پوری قیادت اس بات پر متفق ہے کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر بات نہیں ہوگی، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نےتہران میں علمائے کرام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پوری قیادت اس بات پر متفق ہے کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر بات نہیں ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج صبح اپنے درس خارج کی ابتدا میں علماء کرام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکا سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت'' صدرمملکت، وزیرخارجہ'' اورتمام عہدیداران اس بات متفق ہیں کہ امریکا سے مذاکرات ایران کے فائدے میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی حکام متعدد بار اسلامی جمہوریہ ایران سے براہ راست مذاکرات کی درخواست کر چکے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری