افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے قریب دھماکا،درجنوں جاں بحق یا زخمی


افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے قریب دھماکا،درجنوں جاں بحق یا زخمی

افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تاہم افغان صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے صوبے پروان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک دھماکے ہو گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری