تیل تنصیبات حملے کی تحقیقات عالمی ماہرین سے کروائیں گے، سعودی عرب


تیل تنصیبات حملے کی تحقیقات عالمی ماہرین سے کروائیں گے، سعودی عرب

سعودی عرب نے حملے کی تحقیقات عالمی ماہرین سے کرانے کا اعلان کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین متاثرہ آئل تنصیبات کا دورہ کریں اور تحقیقات میں حصہ لیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتحاد کسی بھی حملے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تیل کی اہم تنصیبات کا دفاع کر سکتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ خطے کی حفاظت اور حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک تہائی پیداوار بحال کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے۔  ہرچند کہ یمن نے نہ صرف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ مزید حملوں کا بھی عندیہ دیا ہے، پھر بھی ایک جانب جہاں اسرائیل نے حملے کا ذمہ دار عراق کو ٹھہرایا ہے وہیں امریکا اور سعودی عرب نے ان کا الزام ایران پر دھر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران اور عراق نے صاف الفاظ میں حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری