کراچی میں 21 ستمبر سے صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا


کراچی میں 21 ستمبر سے صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا

21 ستمبر سے کراچی میں صفائی مہم شروع کی جائیگی جسکا دائرہ کار پورے سندھ تک وسیع کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وزیر محنت و اطلاعات سعید غنی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکیس ستمبر 2019 سے کراچی میں صفائی مہم شروع کی جاری ہے جس میں گزشتہ جمع شدہ کچرا اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  (بیک لاک) اور کوشش کی جائیگی کہ ایک ماہ میں کراچی مکمل طور پر تو نہیں کافی حد تک صاف ستھرا نظر آئے جس کا دائرہ کار بڑھاکر بتدریج پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا کا کردار اس مہم میں انتہائی اہم ہوگا، میڈیا سے درخواست کی کہ وہ کچرا اٹھتا ہوا بھی دکھائے اور بلدیاتی اداروں و حکومت کے مثبت امیج کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے، پہلے 5 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے تاہم ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس میں مزید اضافہ کرکے اسکی استعداد 16 ہزار ٹن روزانہ تک کی جائے گی۔

صفائی مہم کے دوران کراچی میں مختلف مقامات پرعارضی جی ٹی ایس بنائے جائیں گے جہاں سے کچرا فوری طور پر لینڈفل سائیٹس تک پہنچایا جائے گا مہم کے بعد یہ جی ٹی ایس ختم کردیئے جائیں گے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میئر کراچی، کمشنر کراچی، تمام ڈپٹی کمشنرز، میونسپل کمشنرز اور چیئرمین ڈی ایم سیز سمیت تمام متعلقہ ادارے ملکر باہمی حکمت عملی اور ٹھوس و مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں گے سب کا مقصد کراچی کو صاف ستھرا بنانا اور کراچی میں عرصہ دراز سے جمع شدہ کچرا (بیک لاک) کو ہر ممکنہ حد تک اٹھانا اور لینڈ فل سائیٹ تک پہنچانا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری