پاک افغان سرحد 24گھنٹے کھولنے کا افتتاح


پاک افغان سرحد 24گھنٹے کھولنے کا افتتاح

وزیر اعظم عمران خان آج طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد 24گھنٹے کھولنے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےپاک افغان سرحد طورخم کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک سمیت وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ درہ خیبر کا مقام صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق سرحد 24 گھنٹے کیلئے کھولی جارہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری