ایرانی جوہری توانائی کے سربراہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات


ایرانی جوہری توانائی کے سربراہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ فرانسوا ژاک سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ علی اکبر صالحی نے اس سے پہلے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری سربراہ کورنل فروتا اور روس ایٹم کے سربراہ آلکسی لیخاچف کے ساتھ الگ لگ ملاقاتیں کیں.

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی جوہری توانائی کے اجلاس میں علی اکبر صالحی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا جوہری معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے، عالمی برادری کو دوسرے ممالک کے خلاف امریکا کےغلط اقدامات اور معاشی دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہئیے.

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس معاہدے کے رکن ممالک متفق ہیں کہ جوہری معاہدہ چند فریقی تعلقات میں ایک اہم موڑ اور ایک عالمی کامیابی ہے.

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری