چینی سفیر کی وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقات


چینی سفیر کی وزیراعظم پاکستان سے اہم ملاقات

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے ایسی حالت میں ملاقات کی ہے جب پاک بھارت کشییدگی اپنے عروج پر ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کی وجہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کے اہم ترین حلیف چین کے سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں جہاں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی، وہیں سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا، چینی صدرنے مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی روایتی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث رہی۔

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری