پاکستان کے مالی اور بیرونی شعبےکی نمو اچھی ہے، آئی ایم ایف


پاکستان کے مالی اور بیرونی شعبےکی نمو اچھی ہے، آئی ایم ایف

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قراردیا ہے۔

سنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قرارد یا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مالی اوربیرونی شعبےکی نمو اچھی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کے آمدنی میں اضافے کو بھی متاثرکن قراردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جیہاد ازور کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال و قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف وفد سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرضہ پروگرام پر پیشرفت جائزہ لیا گیا، مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اس پر آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جیہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریونیو کی شرح نمو کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، پروگرام درست سمت میں بڑھ رہا ہے، پروگرام کے اہداف پر غور کیا ہے، فنڈ مشن اکتوبر یا نومبر میں آئے گا، پاکستان کی حمایت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا ہے، عمومی طور پر اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد مشکل ہوتا ہے، میں دورے میں کراچی بھی جاؤں گا جہاں اسٹیٹ بینک حکام اور کاروباری لوگوں سے ملاقات ہو گی۔
جیہاد ازور نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں، آئی ایم ایف پاکستان میں سماجی شعبے کی بہتری چاہتا ہے، خطے میں گزشتہ چند دنوں میں کئی انوکھے واقعات ہوئے ہیں، ہم تیل کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پر غور کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری