نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا


نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

خورشید شاہپر الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل، پٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیرقانونی طور پر اپنے نام کرانے کا بھی الزام ہے۔

یاد رہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔ خورشید شاہ کو راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری