یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا


یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ تعزمیں سعودی اتحادی افواج کا ایک جدید ترین جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے جنوب مغربی تعز کے علاقے ''الوازعیہ'' میں اتحادی افواج کے جدیدترین جاسوس ڈرون طیارے کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کو نشانہ بنا کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔

یمنی فوج نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں 10 ڈرونز نے 15 تیل کے کنوﺅں کو نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی سعودی عرب کو مزید حملوں کے لئے تیار رہنے کی انتباہ کی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے گذشتہ روز یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر آل سعود نے یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا تو سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کردیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کو صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ بندھے نہیں ہیں، ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کےعلاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور سعودی عرب نے اپنی ناکامی اور ندامت چھپانے کے لئے ڈرون حملوں کا الزام اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کردیا تھا جس کی ایران نے صاف تردید کرتے ہوئے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری