ایران سعودی کشیدگی؛ امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے


ایران سعودی کشیدگی؛ امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آرامکو کی تیم تنصیبات پر یمنی حملے کے بعد ایران سعودی کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اسی زمرے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جدہ پہنچنے پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات حملے نے گلوبل تیل سپلائی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ یمن کی جانب سے نہیں کیا گیا، یہ ایرانی حملہ تھا جو ایک جنگی کارروائی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بعض خبروں کے برعکس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ حملے عراق کی جانب سے کیے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے بعد امریکی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری