تیل تنصیبات پرحملے کا ایران پرالزام، درحقیقت یمنی فوج کی طاقت سے چشم پوشی ہے، عباس موسوی


تیل تنصیبات پرحملے کا ایران پرالزام، درحقیقت یمنی فوج کی طاقت سے چشم پوشی ہے، عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے کا ایران پرالزام، درحقیقت یمنی فوج کی طاقت سے چشم پوشی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک طاقتورملک ہے، اگر حملہ کیا ہوتا تو ذمہ داری ضرور قبول کرتا۔

عباس موسوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا ہے اگر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عباس موسوی نے مزیدکہا کہ یمنی فوج اور عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور  بیرونی جارحیت کے خاتمے کے لئے دفاع نہایت ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، اسکولوں اور معصوم بچوں پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری