کربلائے معلی میں دھماکہ متعدد شہید یا زخمی+ تصویر


کربلائے معلی میں دھماکہ متعدد شہید یا زخمی+ تصویر

عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں تکفیری دہشت گردوں نے دھماکہ کرکے متعدد افراد کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے دھماکے میں 6افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ دھماکہ کربلا معلی کے مضافات میں ایک چک پوسٹ کے قریب کیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید یا زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی ہیں اور کوئی غیرملکی شامل نہیں ہے۔

دوسری طرف عراقی پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری