ایرانی مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد


ایرانی مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد

سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کا جواز بنا کر امریکا کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹرمپ نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کا جواز بنا کر ایران کے مرکزی بینک پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کو مالی طور پر مکمل تنہا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تاہم تاحال امریکا کو ناکامی کا سامنا ہے۔

امریکہ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان سعودی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے اعتراف اور ایران کے مسلسل انکار کے باوجود امریکا اور سعودی عرب بضد ہیں کہ تیل تنصیبات کے حملوں میں ایران براہ راست ملوث ہے۔

یاد رہے کہ جس روز امریکی وزیرخارجہ نے تیل تنصیبات پر حملوں کا من گھڑت الزام ایران پر عائد کیا تھا اسی روز ایران کی وزارت خارجہ نے بیان دیا تھا کہ امریکا ایران پر جھوٹا الزام عائد کرکے کارروائی کا جواز بنا رہا ہے۔   

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری