ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں شکست خوردہ سیاست ہے، عباس موسوی


ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں شکست خوردہ سیاست ہے، عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی کا کہناہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیاں شکست خوردہ سیاست ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مرکزی بینک پر امریکی تازہ ترین پابندی کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ پرانی پابندیوں کو نئے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ایران کے خلاف امریکی سیاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اب امریکا دنیا کا طاقتور ملک نہیں رہا، دنیا کے متعدد ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو یہ بات قبول کرنی چاہئے کہ ایران کے متعلق ان کی سیاست مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے۔

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد نے مرکزی بینک پر امریکی پابندی کو امریکا کی مایوسی کی علامت قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک بار پھر مرکزی بینک پر پابندی لگا کر اس کوشش میں ہے کہ ایرانی عوام کو ادویات اور غذائی اشیاء کی ترسیل اور عالمی سطح پر خرید و فروخت سے روک سکے۔

واضح رہے کہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حملے کا جواز بنا کر  ایران کے قومی بینک پر نئی پابندی کا اعلان کیا تھا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری