چلاس: مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 26 افراد جاں بحق


چلاس: مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 26 افراد جاں بحق

سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر اپنی مدد آپ کے بھی چند مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو ان کے گھروں سے بلا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اچانک بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی اور کھائی میں جاگری۔

یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بابو سر سٹاپ بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرسے زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق 26 میتیں بھی سی ایم ایچ گلگت منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

مسافر بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری