کراچی: کچرا پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی: کچرا پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں  کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔

 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اب کراچی میں کچرا پھینکنا قابل گرفت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ذمہ داران پر فرمانہ بھی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ چاہے جتنی بھی رقم خرچ ہو، ایک ماہ میں کراچی سے کچرا صاف کر دیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کچرا اٹھانے کے لیے کلین کراچی مہم کے آغاز پر مئیر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ شہر میں کچرا پھینکنے والوں پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی کلین کراچی مہم پر جتنا بھی خرچ آئے، کراچی کو صاف کریں گے۔

واضح رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر سے روزانہ 15 ہزار ٹن کچرا نکلتا ہے تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر روز صرف 10 سے 12 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے کا انتظام ہے لہذا شہر میں دن بدن کچرا بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ خصوصا عید قربان اور مون سون کی بارش کے بعد کراچی کچرے سے اٹا ہوا ہے جس کے سامنے سندھ حکومت بےبس نظر آرہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری