عمران خان نے سعودی شہزادے کے ذاتی طیارے میں امریکا کا سفر کیا


عمران خان نے سعودی شہزادے کے ذاتی طیارے میں امریکا کا سفر کیا

وزیراعظم پاکستان اپنے مختصر وفد کے ہمراہ محمد بن سلمان کے ذاتی طیارے میں امریکا پہنچے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے پچھلے امریکی دورے کی طرح وزیراعظم عمران خان کا یہ امریکی دورہ بھی کمرشل فلائٹ کے ذریعے انجام پانا تھا تاہم امریکا سے پہلے انہوں نے 2 روز کے لئے سعودی عرب میں قیام کیا جہاں ان کی ملاقات شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے بھی ہوئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استفسار پر انہیں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کمرشل فلائٹ پر امریکا جائیں گے جس پر انہیوں نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، امریکا کمرشل فلائٹ سے نہیں جاسکتے۔ اس کے بعد محمد بن سلمان نے عمران خان کو ذاتی طیارہ فراہم کردیا، وزیراعظم اپنے وفد سمیت شہزادہ محمد بن سلمان کے جہاز پر نیویارک پہنچے۔

دوسری جانب خاتون اول بشریٰ بی بی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، خاتون اول نے مدینہ ائیرپورٹ سے اسلام آباد تک کا سفر خصوصی جہاز میں کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت دیگر سٹاف بھی خصوصی جہاز سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری