بھارت: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک 8 زخمی


بھارت: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک 8 زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے تھانہ مرہچی کی حدود میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں اس وقت دھماکہ ہو گیا جب اس میں کئی لوگ موجود تھے۔

خوفناک دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے باعث قریب کے کئی مکانات منہدم ہوگئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی اور علاقے میں افراتفری مچ گئی جبکہ  لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے 6 لاشیں اور 8 زخمیوں کو نکالا ہے جبکہ قریبی مکانوں میں بھی کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

تھانہ مرہچی کے محلہ گڈا میں پٹاخے کی فیکٹری کا لائسنس منی دیوی کے نام پر تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نریش ولد سکھ رام جاٹو کا پورا خاندان ابھی تک ملبے کے نیچے دبا ہوا ہے جس کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہیں

لوگوں کے ابھی تک ملبے میں دبے ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری