امریکا نے پاکستانی قوم کو ہمیشہ دھوکا دیا، شیخ رشید


امریکا نے پاکستانی قوم کو ہمیشہ دھوکا دیا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر امریکا نے پاکستانی قوم کو  ہمیشہ دھوکا دیا، اس لیے ہمیں امریکا پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی قوم کو وقت آنے پر ہمیشہ دھوکا دیا، اس لیے ہمیں امریکا کی نہیں بلکہ چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی امریکا نے جب بھی افغانستان کا رخ کیا تو اسے پاکستان کی ضرورت پڑی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند شخصیت ہیں، یہ جنگ نہیں چاہتے۔

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج ان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر خود سرحد پر جا کر لڑوں گا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے امریکا کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا نہیں بلکہ چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیئے۔

وہ آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری