افغانستان: 2 بم دھماکوں میں 3 جاں بحق، متعدد زخمی


افغانستان: 2 بم دھماکوں میں 3 جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سے 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان میں دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں سے 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے شمالی علاقے میں بچوں سے کھیلتے ہوئے غیر استعمال شدہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ہسپتال کے سربراہ قاسم سنگن کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسرا واقعہ افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی علاقے میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ تاحال بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری