عمران خان آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے


عمران خان آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے میں آج ان کی ملاقات امریکی صدر سے ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے لحاظ سے یہ ملاقات رات قریبا 9 بجے ہونا طے پائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان صبح ناشتے پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کریں گے جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں سیکرٹری جنرل کے کلائمیٹ ایکشن سمٹ اور کونسل آف فارن ریلیشنز میں بھی تقریر کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سوئس صدر اویلی مورر اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغاان سے بھی ملاقات کریں گے۔

جبکہ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور اٹلی کے وزیراعظم جیو زیپے کونٹے سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے ساتھ کل ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری