پاکستان جموں و کشمیر کو بھول کر آزاد کشمیر کی فکر کرے، بھارتی وزیر دفاع


پاکستان جموں و کشمیر کو بھول کر آزاد کشمیر کی فکر کرے، بھارتی وزیر دفاع

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اب جموں و کشمیر کو بھول کر آزاد کشمیر کےمستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شری کرشن میموریل ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر کو بھول کر آزاد کشمیر کی فکر کرے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سے 370 کا ہٹایا جانا مودی سرکار کا ایک تاریخی قدم ہے. مودی سرکار کے اس اقدام سے وادی کے لوگوں کی امیدیں پوری ہوں گی بلکہ اس سے ریاست کے امن کو ختم کرنے والی کسی بھی تخریبی سرگرمیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےکشمیر پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو صرف ایجنڈا آزاد کشمیر ہوگا۔

انہوں نے ایک بارپھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 1965 اور 1971 والی غلطی دہرانے سے گریز کرے، اگر پاکستان نے ایسی کوئی غلطی کی تو دنیا کی کوئی طاقت اسے بچانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے جو وہ جلد ہی حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بات کرنا بےکار ہے، ان کی نظر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ہے جس کے بارے میں وہ پرامید ہیں کہ اسے بھی جلد ہی حاصل کر کے کشمیر کو 'مکمل' کر لیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری