'کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے'، یہ الفاظ دراصل کس کے تھے؟


'کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے'، یہ الفاظ دراصل کس کے تھے؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ 'کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے'، کس کے الفاظ تھے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چند روز قبل میڈیا میں ایک خبر زیر گردش تھی کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے اپنے دورے کے دوران حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے جس کی دفتر خارجہ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے انہیں قیاس آرائیاں قرار دیا گیا لیکن اب معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس سے معاملے پر اپنے بیان میں دوبارہ روشنی ڈال دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ 'کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے'۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت کے وزیراعظم مودی کو ان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری