دہلی ائیرپورٹ پر افغان اسمگلر گرفتار، 32 کروڑ روپے کی ہیروئین برآمد


دہلی ائیرپورٹ پر افغان اسمگلر گرفتار، 32 کروڑ روپے کی ہیروئین برآمد

دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے 32 کروڑ مالیت کی 4 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قندھار سے دہلی آنے والے 5 افغان اسمگلروں کے پیٹ سے 32 کروڑ مالیت کی ہیروئن سے بھرے 370 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع تھی کہ بعض افغان باشندے اسمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ افغان باشندوں کی آمد پر شبہ ہوا کہ وہ سونا اسمگل کررہے ہیں تاہم ان کے دستی بیگ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا بعدازاں خصوصی اجازت کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔

ایکسرے رپورٹ میں پانچوں افغان باشندوں کے پیٹ میں کیپسول کی نشاندہی ہوئی تو انہیں نکالنے کا عمل شروع ہوا جس میں 5 دن لگے اور اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

زیر حراست افغان باشندوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دہلی میں مطلوبہ شخص کو کیپسول فراہم کرنے پر انہیں 500 ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری