جج حضرات کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی


جج حضرات کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی

ہائی کورٹ نے جج حضرات کے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج حضرات کے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی عدلیہ کے ججزکے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کردی۔

جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس استعمال نہیں کرسکتے۔

جوڈیشل کمپلیکس کی اسپیشل کورٹس کے ججزکوبھی سرکلرپرعمل کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج ایسٹ اورسیشن جج ویسٹ کوسرکلرکی کاپیاں تمام ججزتک پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب پی آئی اے نے بھی فضائی میزبانوں پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کردیا ہے۔  دوران ڈیوٹی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو بہتر بنانا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری