ایران کسی قسم کا عالمی دباو قبول نہیں کرےگا، ظریف


ایران کسی قسم کا عالمی دباو قبول نہیں کرےگا، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ریڈیوکو انٹریو دیتے ہوئے کہا ایران امریکا سمیت کسی بھی ملک کا دباو قبول نہیں کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا ایران کو کبھی نہیں جھکاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا امریکی حکام اس وہم کو اپنے ذہن سے نکال دیں کہ ایران ان کے دباؤ میں آسکتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے یمنی فوج نے کئے۔

واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری یمنی سرکاری فوج قبول کرچکی ہے۔ یمنی فوج کا کہنا تھا کہ اگر یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حساس مراکزکو نشانہ بنائیں گے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری