میسی ایک بار پھر فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار


میسی ایک بار پھر فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹ بالر لینول میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’فیفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق لینول میسی نے چھٹی مرتبہ ’فیفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا اعزاز جیت لیا ہے۔

میسی نے گزشتہ سیزین میں اسپین کی فٹ بال لیگ لا لیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا اور اسی طرح 58 گیمز میں 54 گول داغ کر ایورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

فٹبال کی دنیا کے درخشاں  لیونل میسی 24 جون 1987 کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ میسی کا باپ ایک اسٹیل فیکٹری میں مینیجر اور ماں ایک ورکشاپ میں کام کرتی تھی۔

فٹ بال کے خطرناک کھلاڑی میسی ارجنٹائن کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور مسلسل محنت سے خود کو دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

قومی ٹیم ارجینٹینا اور کلب ٹیمبارسلونا کے لئے کھیلنے والے میسی مخالف ٹیم کے لئے کسی دہشت سے کم نہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی پھرتی اور مہارت سے کسی بھی کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں اپنے فٹ بال کیرئیر کا آغاز کیا اور تاحال متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری