ایران، ترکی اور چین کے ساتھ ملکرپالیسی ترتیب دینی چاہئے، خواجہ آصف


ایران، ترکی اور چین کے ساتھ ملکرپالیسی ترتیب دینی چاہئے، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کو ایران، ترکی اور چین کے ساتھ ملکر از سر نوپالیسی ترتیب دینی چاہئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کاذکربہت اچھے انداز میں کیاہے، وزیر اعظم کو ملک کی خارجہ پالیسی کو نیا رخ دینا چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شا زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم ایک عالمی فورم پر بول رہے تھے لیکن پچھلے ڈیڑھ دوماہ سے جب سے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے تو ہم کو بحیثیت پاکستانی بہت سے سبق ملے ہیں ، ایک تو ہمارا امہ والا نعرہ ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی از سر نوترتیب دینی چاہئے۔ وہ ملک جو ہمارے ساتھ جن میں ایران ، ترکی، چائنہ شامل ہیں ان کے ساتھ ملکر پالیسی ترتیب دینی چاہئے اور جو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ان کے ساتھ تعلقات تو ختم نہیں کرنے چاہئے لیکن ایک دائرے میں ضرور رکھنا چاہئے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک نے کشمیرکے مسئلے پر پاکستان کو مایوس کیا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور چین نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری