مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین


مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین

چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک تنازعہ ہے، چین کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو پیچیدہ بنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر مناسب اور پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری