وطن کیلئے جان قربان کر نے والے سپوتوں پر فخر ہے، علامہ احمد اقبال رضوی


مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ امین شہیدی پاک افغان سرحد پر جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل شاہدزیدی کی رہائش گاہ پر گئے اورانکے والد شاہدزیدی سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کو اپنے ان جا ں نثار سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کی محبت کو اپنی جانوں پر ترجیح دی اور ارض پاک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں شیعہ قوم نے ہر طرح کی قربانی دی ہے اسی طرح تکمیل اور تعمیر پاکستان کے لیے بھی ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ڈٹی رہے گی۔