بھارتی حکومت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے، جعفریہ الائنس


بھارتی حکومت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے، جعفریہ الائنس

جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ فرقان حیدرعابدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل چلنے والے انڈین فلم کے کلپ مقدسات اسلامی کی توہین ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ فرقان حیدرعابدی کا کہنا ہے کہ   مسلسل مسلمانوں کو لڑانے کے لئے کو ششوں میں مصروف ہے سلمان رشدی کو پناہ بھی ہندوستان نے دی یہ تمام معاملات ہندوستان مسئلہ کشمیر سے دنیاں کی نظر یں ہٹانے کے لئے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر لگنے والے ہاتھ کو ہم کاٹ کر رکھ دینگے،بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے،کشمیراقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتےکشمیری بھائیوں کےحقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی ویب سائٹ کو بلاک کرے جس پر مسلسل مقدسات اسلامی کی توہین ہورہی ہے جو صرف مسلمانوں میں تفر قہ پیدا کرنے کی شازش ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری