یمن؛ سعودی اتحاد کی جزئی جنگ بندی کی تجویزمسترد


یمن؛ سعودی اتحاد کی جزئی جنگ بندی کی تجویزمسترد

یمن نے سعودی عرب کی جانب سے جزئی جنگ بندی کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سعودی حکام مکمل طورپر جنگ بندی کا اعلان کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

 یمن کا کہنا ہے کہ جس طرح انہوں نے فوری طور پر سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روک دیئے ہیں اسی طرح سعودی عرب کو بھی فوری طور پر پورے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ  امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں جزئی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ فیصلہ گذشتہ ہفتہ یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیا امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی میں دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری