بھارت نے جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا: مہاتیر محمد


بھارت نے جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا: مہاتیر محمد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم اور آر ایس ایس کے مسلم کش نظریے کو بے نقاب کرنے کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور جموں وکشمیر کو ایک الگ ملک قرار دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرل اسمبلی سے خطاب میں مہاتیر محمد نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہو سکتا ہے کہ اس ایکشن کی وجوہات ہوں مگر یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو پرامن طریقوں سےحل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ملکر اسے حل کرے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی نفری تعینات کی اور کرفیو لگاکر 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری