خطے کے ممالک اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی سفیر


خطے کے ممالک اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعیینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلام آباد میں ایک روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے کے تمام ممالک کی باہمی  تعاون سے ہرقسم کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے لہذا خطے میں بیرونی ممالک کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطوں کا فقدان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے. افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت اسلام فوبیا اور ایران فوبیا جیسی سازشوں کو خطے اور دنیا میں فروغ دیا جارہا ہے.

انہوں نے کہا کہ براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی خطے کے وسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

ایرانی سفیر نے خطے میں پاک ایران تزویراتی تعاون کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے راستے میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ ایران اور پاکستان دہشتگردی اور غیرملکی مداخلت کے شکار بھی ہیں.

انہوں نے مزید کہا ہم اپنے برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں.

مہدی ہنردوست نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کا چہرہ بدل سکتا ہے.

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری