مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین کی پامالی کی۔

واضح رہے کہ جنت نظیر وادی پر پابندیوں اور جبر کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع رمبان میں بھی بی جے پی کے مقامی رہنما کو اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بناکر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، قبل ازیں گندربال میں کیے گئے سرچ آپریشن کیلیے ایک مسافر بس کے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔

یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش میں کمی اور جان بچانے والی ادویہ کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ذرائع آمدورفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری