اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب؛ بھارتی میڈیا کی مودی پر سخت تنقید


اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب؛ بھارتی میڈیا کی مودی پر سخت تنقید

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے جاندار خطاب پربھارتی حکومت اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی میڈیا نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندرا مودی نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام تک نہیں لیا جبکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سب سے بڑے فورم میں کھڑے ہو کر بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو واشگاف الفاظ میں باور کرایا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ ہوئی تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا امتحان ہے، اللہ کے ایک ہونے پر یقین ہے، آخری سانس تک لڑیں گے، تکبر نے نریندر مودی کو اندھا کررکھاہے،ہم اپنے ہمسائے سے سات گنا چھوٹے ہیں اور ایک چھوٹا ملک جب لڑتا ہے تو اس کے پاس دو آپشنز ہوتے ہیں ہتھیار ڈالے یا لڑے،ہمارا للہ کے ایک ہونے پر یقین ہے اور ہم آخری سانس تک لڑیں گے۔وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں دنیا بھر میں پھیلے اسلامو فوبیا کے بارے میں بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر ان کے سخت ترین مخالفین بھی تحسین کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی تقریریں نے بھارتی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی تقریر کو جان بوجھ کر طول دیا اور مقررہ وقت کی تکمیل کا بار بار اشارہ آتا رہا  لیکن اُنہوں نے اس کی کوئی فکر نہیں کی۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اسی اجلاس سے خطاب کیا  لیکن انہوں نے پاکستان کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے ایک مرتبہ بھی اس کا نام نہیں لیا جبکہ عمران خان نے ہندوستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری