پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات


پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران کا معاملہ زیر بحث آیا۔ امریکی صدر نے پاکستان کو کہا کہ ایران، سعودی عرب کے معاملات کو سلجھائیں۔

دوسری جانب پاکستان امریکا کو واضح کر چکا ہے کہ ایران پر جارحیت کے اثرات ان کو توقع سے زیادہ برے اور تباہ کن ہوں گے۔ مزید یہ کہ افغانستان میں بد امنی کی قیمت پاکستان آج تک چکا رہا ہے۔ پاکستان ایک اور ہمسایہ میں بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔  

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری