یمنی فوج کی کارروائی، بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار


سعودی قصبے نجران کے قریب یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے بڑی تعداد میں سعودی فوجیوں کو پکڑ لیا اور فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی قصبے نجران کے قریب یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے ملٹری ایکشن کرتے ہوئے ایک بڑی تعداد میں سعودی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی یمنی ڈرون نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سعودی عرب کی تیل کی تقریبا آدھی پیداوار متاثر ہوئی تاہم اب اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری بھی یمنی فوج کی جانب سے قبول کی گئی تھی لیکن امریکا نے ایران کی تردید کے باوجود یمنی فوج کا بیان مسترد کرتے ہوئے حملہ کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔