مقبوضہ کشمیر: بھارتی اہلکاروں نے مزید 4 شہری شہید کر دئیے


مقبوضہ کشمیر: بھارتی اہلکاروں نے مزید 4 شہری شہید کر دئیے

مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چار حریت پسندوں کو شہید کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی افواج نے ہمالیائی وادی کے علاقے بٹوت میں کارروائی کرتے ہوئے تین حریت پسندوں کو شہید کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دل باغ سنگھ کے مطابق شمالی علاقے کنگن میں ایک حریت پسند پولیس مقابلے میں شہید ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عمران خان کی تقریر کے بعد مقبوضہ وادی میں ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں اور مظلوم کشمیری احتجاج کے لیے سڑکوں پہ نکل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈوول دو دن قبل مقبوضہ وادی کشمیر کا دورہ کر کے وہاں متعین سیکیورٹی افسران و اہلکاروں کو واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پوری طرح سے کچل دیں۔

دھیان رہے کہ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔  

علاوہ ازیں وہاں پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں جن کی وجہ سے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری