نیب نے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرلیا


نیب نے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما زبردست خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے پی پی پی کے رہنما زبردست خان کو ان کے آبائی علاقے علی واہن میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے زبردست خان مہر پرمحکمہ خوراک میں باردانہ کی خرید و فروخت کے دوران مبینہ کرپشن کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب اس سے قبل سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کو بھی گرفتار کرچکی ہے جس پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری