عمران خان کی تقریر ٹوئیٹر کے ٹاپ ٹرینڈ کے بعد یوٹیوب پر بھی مقبول ترین


عمران خان کی تقریر ٹوئیٹر کے ٹاپ ٹرینڈ کے بعد یوٹیوب پر بھی مقبول ترین

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کو تمام عالمی رہنماوُں کی تقاریر سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر چار لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کو کھل کر بیان کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری