سعودی بادشاہ کا ذاتی باڈی گارڈ قتل


سعودی بادشاہ کا ذاتی باڈی گارڈ قتل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو قتل کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ذاتی باڈی گارڈ کرنل عبدالعزیز کو ایک تنازع کے دوران تکرار میں گولی مار دی گئی۔

زخمی حالت میں ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں البتہ سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے اہل خانہ کی جانب سے بھی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری