وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال


وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان کے وطن واپس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان کے وطن واپس پہنچنے پر پارٹی رہنماں، کارکنوں اورعوام نے شاندار استقبال کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے ممبران، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے وفاقی و صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماﺅں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کارکن اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ عوام نے ان کو دیکھتے ہی فلک شگاف نعرے بلند کرنا شروع کردیئے اور اپنے ہاتھوں میں تھامے سبز ہلالی پرچم کو لہرا کر اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزراء، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا اور اسد عمر کے علاوہ کے پی کے کابینہ کے اراکین بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے جبکہ اہم شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی ایئر پورٹ پر مختصر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ حکومت، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جو ہم اب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جہاد ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ اچھا اور برا وقت دونوں آتے ہیں، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ہے۔ آپ نے مایوس اس لیے نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب تک آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے لوگ جدوجہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ وہ آزادی جیتیں گے۔

تالیوں اور نعروں کی گونج میں انہوں نے اس شاندار استقبال پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وطن واپسی کے لیے سعودی ایئرلائنز کی کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک سے جدہ پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران عمران خان نے عالمی فورم پر پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر احسن انداز سے اُجاگر کیا اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کمشیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بےنقاقب کیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری