ایل او سی کی خلاف ورزی: بھارتی فوج نے شہری آبادی پر فائر کھول دیا، 2 شہید 3 زخمی


ایل او سی کی خلاف ورزی: بھارتی فوج نے شہری آبادی پر فائر کھول دیا، 2 شہید 3 زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ نوجوان ذیشان ایوب اور ایک معمر خاتون شہید ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پاک فوج نے اس جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ایک معمول ہے۔ بھارت آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری