کشمیر زلزلہ: عمراں خان آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے


کشمیر زلزلہ: عمراں خان آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

گذشتہ روز امریکا کے دورے سے لوٹنے والے وزیراعظم عمران خان آج میرپور آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج میرپور آزاد کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ مقامات میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اورجاری امدادی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن نے بتایا کہ زلزلے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 680 معمولی اور 172 شدید زخمی ہوئے ۔ 1654 مکان مکمل تباہ جبکہ 7 ہزار سے زائد عمارتیں زلزلہ سے متاثر ہوئیں۔ 140 سکولوں کی عمارتیں، 200 گاڑیاں متاثر اور 550 جانور ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی غرض سے امریکا کے دورے پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز وطن واپس لوٹے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری