پاکستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، چہلم امام حسین (ع) 20 اکتوبر کو ہوگا


پاکستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، چہلم امام حسین (ع) 20 اکتوبر کو ہوگا

پاکستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا اور اب ماہِ صفر کا آغاز کل یکم اکتوبر بروز منگل کو جبکہ چہلم امام حسین (ع) 20 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں ماہِ صفرالمظفر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی بنا پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر کا آغاز یکم اکتوبر بروز منگل کو جبکہ چہلم امام حسین (ع) 20 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصولہ چاند نظر نہ آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صفر1441 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔ اب ماہِ صفر کا آغاز یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگا اور جبکہ چہلم امام حسین (ع) 20 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری