چین: خوفناک ٹریفک حادثے میں 36 جاں بحق 36 زخمی


چین: خوفناک ٹریفک حادثے میں 36 جاں بحق 36 زخمی

چین کے صوبے جیانگسو میں بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ٹریفک حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔

بدقسمت مسافر بس میں 69 افراد سوار تھے۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں 9 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، ایک زخمی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 26 مسافروں کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری