چترال میں غیرملکی کوہ پیما حادثے کا شکار


چترال میں غیرملکی کوہ پیما حادثے کا شکار

پاکستان کے شمالی علاقے چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دور افتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی پہاڑ پر مہم جوئی کے دوران 30میٹر کی اونچائی سے گرکر زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عرفان الدین کے مطابق 2 برطانوی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور منتقل کرلیا گیاہے‘ باقی 3 غیر ملکی کوہ پیما کو صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری