شام میں النصره اور احرار الشام کے درمیان جھڑپیں


شام میں النصره اور احرار الشام کے درمیان جھڑپیں

شام کے صوبے ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے مابین خونریز جھڑپوں میں متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ادلب کے علاقے الزاویہ میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ''جبل الزاویه'' میں جبهه النصره اوراحرار الشام نامی دہشت گرد گروہوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جبهه النصره کے دہشتگردوں کے ہاتھوں چند نوجوانوں کی گرفتاری اوراحرار الشام کے دہشتگردوں کی مداخلت کے بعد شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری